Swat

سوات ایکسپریس وے کی تعمیر، کبل کے زمین مالکان کامزاحمت کا اعلان

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  زرعی زمینوں پرسوات ایکسپریس وے کی تعمیر کے خلاف تحصیل کبل کے زمین مالکان نے مزاحمت کا اعلان کردیا۔ چار یونین کونسلوں ہزارہ، کانجو، کوزہ بانڈئی اور برہ بانڈئی کے زمین مالکان فیروز شاہ ایڈوکیٹ، سیدافضل شاہ، غفور خان اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرعی زمینوں پرایکسپریس وے کی تعمیر تحصیل کبل کے علاقہ عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ اسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام پہلے ہی سے دہشت گردی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں جن کو تاحال کوئی خاص ریلیف نہیں ملا۔ اب ایکسپریس وے اور دیگر سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں سواتی عوام کے خلاف انتقامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔