سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) اسپیشل پولیس اہلکاروں کو ملاکنڈ ڈویژن میں مختلف مزاحیہ ناموں سے یاد کیا جاتا تھا۔ ان اہلکاروں کی ملازمت مستقل نہ ہونے اور پہلے دس ہزار روپے تنخواہ پر ان کو ”لسو والا پولیس“ یعنی دس والا پولیس کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ چائینہ سامان سستا ہونے کی وجہ سے ان کو ”چائینہ پولیس“ کے نام سے بھی پکارا اور یاد کیا جاتا تھا۔ کچھ علاقوں کے لوگ اسپیشل پولیس اہلکاروں کو ”کسٹم چور پولیس“ کے نام سے پکارتے۔مذکورہ ناموں کی وجہ سے بھی اہلکار تنگ تھے۔
Swat
