سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شاہی نگر میں بارات میں شامل موٹر کار نے تیز رفتاری کے باعث شانگلہ سے آئے ہوئے تین مہمان بچوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ شانگلہ سے بریکوٹ میں رشتہ داروں کے ہاں آنے والے تین بچے سڑک کے کنارے کھڑے تھے کہ تیز رفتار موٹر کار بچوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 10 سالہ شمس الرحمان ولد سعید الرحمان موقع پر جاں بحق، 9 سال معاذ ولد عتیق الرحمان اور 11 سالہ فرازساکنان شانگلہ شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ کے بعد گاڑی الٹ کر کھائی میں جاگری جس کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔
Swat
