سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سبزی منڈی کی منتقلی کے خلاف آڑتھیان کے ایک گروپ نے دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شاہدرہ وتکے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اورسبزی منڈی کی بندش کے باجود بولی جاری رکھی جب کہ دوسری جانب دوسرے گروپ کے آڑھتیوں نے اوڈیگرام کی سبزی منڈی میں اپنا کاروبار شروع کردیا ہے۔ مینگورہ شہر میں ٹریفک ازدحام کو کم کرنے کے لئے انتظامیہ نے سبزی منڈی کو شہر سے باہر اوڈیگرام میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی، تو ایک گروپ نے نئی منڈی میں اپنا کاروبار شروع کردیا لیکن دوسرے گروپ نے انکار کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ہے اورمنتقلی کے خلاف روڈ کو بند کرکے احتجاج کررہے ہیں۔
Swat
