سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بانڈئی میں مکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آگ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے بانڈئی میں ابر اہیم ولد وکیل کے مکان میں بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔نتیجتاً مکان میں موجود فرنیچر اور دیگر گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ مقامی لو گوں نے امدادی کا روائی کرتے ہو ئے آگ پر قابو پالیا۔ مالکِ مکان کے مطابق آتشزدگی سے لا کھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
Swat
