سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ بحرین میں پچاس سالہ ذہنی مریضہ خاتون نے مبینہ طورپر دریائے سوات میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار وں نے لاش کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا۔ ایس ایچ او بحرین کے مطابق پچاس سالہ مسماۃ (ر) زوجہ شاہ نواز سکنہ دارولئی نے گھر سے نکل کر مبینہ طو رپر دریائے سوات میں چھلانگ لگادی۔ آخری اطلاعات ملنے تک خاتون کی لاش برآمد نہ ہوسکی تھی۔
Swat