Swat

مٹہ، کار اور پک اپ میں تصادم، سیاح جوڑے زخمی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شیرپلم میں کار اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں سیاح جوڑوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تحصیل مٹہ میں شیرپلم کے مقام پرپیش آیا، جہاں پر سیاحوں کی کار اور سوزوکی پک اپ کے مابین تصادم ہوا۔واقعہ کے نتیجے میں کار میں سوار خادم حسین اور اس کی اہلیہ مسماۃ خورشیدہ ساکنان لاہور،محمد علی اور اس کی اہلیہ مسماۃ سحرش کنول ساکنان فیصل آباد،خائستہ رحمن ولد خائستہ گل اور رحمت حیات ولد رحمت گل سکنہ برہ بانڈئی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔