سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) دریا ئے سوات میں ڈوبنے والے حافظ القران نوجوان اور خاتون کی لاش تاحال نہ مل سکی۔ گذشتہ روز شموزئی کے مقام پر شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 18سالہ حافظ القران شہاب الدین نہاتے ہوئے دریا سوات میں ڈوب گیا تھا۔ بحرین کے مقام پر 50سالہ خاتون نے مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگائی تھی۔ ریسکیو1122اہلکاروں کے مطابق دونوں لاشوں کی تلاش کے لئے دریا میں آپریشن جاری ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک دونوں کی لاشیں نہ مل سکیں۔
Swat
