Swat

سبزی منڈی منتقلی، شہر میں ٹریفک رواں دواں

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ سبزی منڈی کی منتقلی سے مینگورہ شہر میں ٹریفک رواں دواں ہوگیا۔انتظامیہ کی جانب سے مینگورہ سبزی منڈی کو اوڈیگرام میں منتقلی کے بعد شہرمیں ٹریفک رواں دواں ہوگئی ہے۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مزید 30آڑھتیوں کو اراضی کی لاٹمنٹ کردی گئی، 8درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔دوسری جانب آڑھتیوں کے ایک گروپ نے اوڈیگرام جانے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ہے جس میں اب سیاسی مداری بھی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔