Swat

مینگورہ، پسند کی شادی، بھائی کے ہاتھوں بہنوئی قتل، بہن زخمی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے علاقے شاہدرہ میں پسند کی شادی پر ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے بہن کے گھر پر ہلہ بول کر بہنوئی کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے بہن اورکمسن بھانجی زخمی ہوگئیں۔ ایس ایچ او مینگورہ محمد انور خان کے مطابق واقعہ نواحی علاقہ شاہدرہ میں پیش آیا جہاں پر ملزم صدیق ولد محمد ہاشم سکنہ گندیگار دیر اپر نے 18سال قبل پسند کی شادی کرکے مینگورہ میں رہائش اختیار کرنے والی اپنی بہن کے گھر آنا جانا شروع کردیا۔ گذشتہ روز ساتھی ملزمان کو گھر میں داخل کرواکر اپنے بہنوئی فرمان ولد عبداللہ سکنہ گندیگار دیراَپر کو فائرنگ اور چھری کے وار سے قتل کردیا۔ فائرنگ سے ملزم کی بہن ساجدہ اور اس کی آٹھ سال کی بچی حسینہ زخمی ہوگئیں۔ مقتول کی لاش اور زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔