Swat

غوریجہ، دریائے سوات سے نوجوان کی لاش برآمد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے غوریجہ میں دریائے سوات سے نوجوان کی لاش ملی۔ نوجوان ایک ہفتہ قبل بحرین کے مقام پر اپنی چچی کو بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا تھا۔ چچی کی لاش بھی تاحال نہ مل سکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے دارولئی بحرین میں ایک ذہنی مریضہ خاتون نے مبینہ طور پر دریائے سوات میں چھلانگ لگا کر ڈوب گئی تھی، جس کی تلاش کے لئے جواں سال محمد رحمان ولد محمد یونس نے دریا میں ڈبکی ماری جسے بھی دریا نے بہا لے گیا جس کی لاش ایک ہفتہ بعد علاقہ غوریجہ میں دریا سے ملی، جسے بعد ازاں ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔