سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تاریخی شٹرڈاؤن ہڑتال، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں تمام تر تجارتی اور کاروباری ادارے، ادویہ، سبزی اور فروٹ کی دکانیں بھی بندرہیں۔ ہڑتال کے باعث ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔ انجمن تاجران پاکستان کی اپیل پر ظالمانہ اور عوام دشمن بجٹ اور ٹیکسوں کی بھر مار کے خلاف سوات میں بھی تاریخی شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مینگورہ شہر سمیت تمام سات تحصیلوں میں تمام کاروباری مراکز بند رہے۔
Swat
