سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ چم میں ایک شخص نے اپنے بہنوئی اور 5 سالہ بھانجے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالعزیز سکنہ کراچی حال مٹہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے بہنوئی جان سید اور کم سن بھانجے احتشام پر فائرنگ کی جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
Swat
