Swat

خوازہ خیلہ فارسٹ چیک پوسٹ،فارسٹ اہلکار کی غفلت نے ڈرائیور کی جان لے لی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ پیا میں فارسٹ چیک پوسٹ پر فارسٹ اہلکار نے ڈرائیور کی جان لے لی۔ ایک گاڑی جس میں سبزی، منڈی لائی جارہی تھی، کو فارسٹ اہلکار اجمل خان نے چیک پوسٹ پر روکا اور سریا کے ڈنڈے سے گاڑی میں لکڑی کے سلیپر تلاش کر رہا تھا کہ اس دوران ڈنڈے کا دوسرا سرا بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا۔ نتیجتاً گاڑی میں بیٹھا ڈرائیور انورالحق کرنٹ لگنے سے جاں بحق اور فارسٹ اہلکار زخمی ہوگیا۔ مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔