سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادی کالام میں باؤلے کتے نے7 افراد کو کاٹ لیا، سول اسپتال کالام میں ویکسین نہ ہونے کے باعث مریضوں کو سیدو شریف منتقل کردیا گیا،وادی کالام میں باؤلے کتوں کی بہتات ہوگئی ہیں اور آئے روز شہریوں پر حملہ آور ہوکر زخمی کرتے ہیں،گزشتہ روز بھی باؤلے کتے نے ایک ہی دن میں سات افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا زخمیوں میں ذیادہ تر بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال کالام منتقل کردیا گیا مگروہاں پر ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
