سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات محمود خان نے مٹہ میں سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح پر افتتاح کردیا،اس منصوبے کا افتتاح 23مئی 2018کو سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے مشیر انجینئر امیرمقام نے بھی کیا تھا،لیکن بعد ازاں یہ منصوبہ سڑک کی کھدائی کی اجازت نہ ملنے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا تھا،انجینئر امیرمقام نے اس منصوبے کا افتتاح پہلے 18مارچ2018کو ڈھیرئی گراؤنڈ کے قریب کیا تھا،اور بعدازاں مٹہ اور بالائی علاقوں کے لئے اسی منصوبے کا افتتاح 23مئی2018کو بریم چوک پر ہی کیا گیا تھا۔
