Swat

مینگورہ میں نوسر بازوں نے سُنار کو ماموں بنا دیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے شہر مینگورہ میں معروف سُنار کو خاتون سمیت دو نوسرباز وں نے ماموں بنادیا، نقلیسونے کے بدلے 8تولے طلائی زیوارت لیکر رفوچکر ہوگئے،سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی،ایس ایچ او مینگورہ محمد انور خان کے مطابق مینگورہ شہر کے مین بازار میں پرحاجی عبدالخالق جیولرکی دکان میں خاتون سمیت دو غیر مقامی افراد داخل ہوئے اور سُنار ظفرعلی کو 22کریٹ سونا دکھا کر اس سے بدلے میں کڑے دینے کا مطالبہ کیا سُنار نے سونا لیکر انہیں 8تولے زیورات دیدئے جس کے بعد وہ دکان سے چلے گئے،سُنار کو بعد میں پتہ چلا کہ سونا نقلی ہے جس پر پولیس اسٹیشن مینگورہ میں رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے دکان میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔