Swat

500 بستروں کے سیدو ہسپتال کا میگا منصوبہ آخری مراحل میں ہے، ڈاکٹر فارق جمیل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی کے سبب 500 بستروں کے سیدو ہسپتال کا میگا منصوبہ آخری مراحل میں ہے جس کی بدولت یہ پورے ڈویژن میں ہر قسم کے امراض کے علاج کا بہترین مرکز بن جائے گا۔ یہ پورے ملک کا منفرد اور جدید ہسپتال ہوگا اور سیدو میڈیکل کالج کی نئی عظیم الشان عمارت مکمل ہونے کے علاوہ اگلے مالی سال میں ڈینٹل کالج اور چلڈرن ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی صحت انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس کی ضرورت ایک انسان کو موت تک ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر صحت ہشام خان کا اس صوبہ اور ریجن کیلئے ایک وِژن ہے۔ موجودہ حکومت نے مختلف سکیموں کیلئے فنڈز دیے ہیں جس سے بہت سے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پختونخوا کی ہدایت کی روشنی میں سیدو شریف میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ اور ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ اس کے مختلف شعبوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں