Swat

ن لیگ کی رہنما، ضلعی کونسلر نسیم اختر گرفتار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ن لیگ کی خاتون صوبائی رہنما اور ضلعی کونسلر نسیم اختر کو انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ مینگورہ پولیس کے مطابق مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مینگورہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں نسیم اختر نے قومی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کی تھی جس پر تھانہ مینگورہ میں ان کے خلاف120,124.121. 7 ATAدفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ گذشتہ روز ان کو گھر سے گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نسیم اختر ن لیگ کی مخصوص نشستوں پر ایم پی اے کی امیدوار بھی تھیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔