Swat

سوات، ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی، یومِ آزادی خاموشی سے گزر گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ آزادی پر کسی قسم کی بڑی تقریب منعقد نہ کی جاسکی۔ قائمقام ڈی سی نے خاموشی سے پرچم کشائی کرکے فوٹوسیشن پر اکتفا کیا۔ سوات میں یوم آزادی خاموشی کے ساتھ گذر گیا۔ اس دن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی بڑی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جاسکا۔ قائمقام ڈپٹی کمشنر سوات نے پرچم کشائی کرکے تصویر جاری کردی جس کی کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی۔ انتظامیہ کی جانب سے بازاروں کے سجانے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں لی گئی۔ صرف تھانوں اورسرکاری عمارتوں پر پرچم لہرا نے پر اکتفا کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔