سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ کے علاقہ ماتور میں باورچی خانہ کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ روزی مند کے گھر کے باورچی خان کی چھت اچانک اس وقت گر گئی جب بچے وہاں ناشتہ کر رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ گلالئی کی لاش،9سالہ عبدالرحمان اور6سالہ عمران کو شدید زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
