Swat

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بریکوٹ کی طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بریکوٹ واقع محلہ اکا خیل کی 550طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سکول کی عمارت کو خراب قرار دے کر طالبات کو سیکنڈ شفٹ میں پڑھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سکول کے دو کمرے اور دفتر معمولی خراب ہیں، جس کی وجہ سے طالبات کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بریکوٹ میں سیکنڈ شفٹ میں پڑھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو سیکنڈ شفٹ میں دوپہر کو ہر گز سکول نہیں بھیجنا چاہتے، کیوں کہ آوارہ گردوں سے بچیوں کی عزت کو خطرہ ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔