Swat

شرپسند سر اٹھانے کی کوشش میں ہیں، ان کے عزائم خاک میں ملائیں گے، محمد اعجاز خان

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن محمد اعجاز خان نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں امن کے دشمن سر اٹھانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں، لیکن عوام کے تعاون سے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عوام دہشت گردوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور بروقت پولیس کو اطلاع دیں۔ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں گے۔ سوات کے صحافیوں کا امن کے لیے کردار روزِروشن کی طرح عیاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سوات اورملاکنڈ ڈویژن میں بیش بہاقربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے۔ اس امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی ساز ش اور کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔