Swat

فضاگٹ ٹرک حادثہ، لاپتہ افراد کے لواحقین کی اپیل پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   فضاگٹ میں دریائے سوات میں گرنے والے ٹرک میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی اپیل پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے دریائے سوات میں گرنے والے مقام کا دورہ کیا۔ کمشنر نے دریائے سوات کا رخ روڈ سے دوسری طرف موڑنے کی ہدایات جاری کردیں۔ پانچ روز قبل ایک ٹرک ٹائر پھٹنے سے دریائے سوات میں ڈوب گیا تھا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ڈوب گئے تھے۔ ان  میں سے تین کو زندہ بچالیا گیا تھا جب کہ چمتلئی کے دومزدور لاپتہ ہوگئے تھے جن میں سے ایک مزدور کی لاش ملی تھی اور ایک مزدور تاحال لاپتہ ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔