Swat

بے ہانگ یونیورسٹی چائنہ نے ایس پی ایس کو مزید تعلیمی وظائف جاری کردیے

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)   بے ہانگ یونیورسٹی چائنہ (Beihang University China)نے مزید 4 تعلیمی وظائف ایس پی ایس کالج سوات کو جاری کردیے۔ اب تک ایس پی ایس کالج کے 16 طلبہ چائنہ میں یہ وظیفہ حاصل کرچکے ہیں۔ امسال سوات سے خلیل اللہ چائنہ کے لیے روانہ ہوئے،جس کے ساتھ اب یہ تعداد 17 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ کالج کے دو اساتذہ نے اسی سکالرشپ کے تحت ایم ایس ڈگری مکمل کی ہے اور اب وہ سوات میں درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ پرنسپل ایس پی ایس کالج افتخار علی نے اس موقع پر بتایا کہ ہمیں فخر ہے کہ مستقبل کے سپر پاور چائنہ نے پاکستان میں تعلیمی وظائف دینے کے سلسلہ میں ایس پی ایس کالج کا انتخاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ فخر کی بات یہ ہے کہ سوات کے بچے چائنہ کی بہترین یونیورسٹی میں پڑھ کر واپس آئیں گے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔