Swat

الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا، سبزی منڈی کو روکنے کی کوششیں ناکام

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں مینگورہ سبزی منڈی کو شہر سے منتقلی کوروکنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں۔ باثر افراد اور سیاسی اثرورسوخ کے باوجود انتظامیہ نے سبزی منڈی کو سیل کردیا۔ آڑھتیوں کے مخصوص گروپ نے اوڈیگرام جانے سے انکار کردیا جب کہ دوسری جانب اوڈیگرام کی سبزی منڈی میں بولیاں شروع ہوگئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مینگورہ سبزی منڈی کوشہر سے باہر منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا۔ انتظامیہ نے سبزی منڈی کو سیل کرکے دفعہ 144 لگا دی،  جس کے بعد اوڈیگرام کی سبزی منڈی میں بولیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ دوسری جانب آڑھتیوں کے ایک گروپ نے اوڈیگرام جانے سے انکارکردیا ہے اور تختہ بند میں منڈی کا مطالبہ کیا ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے انہیں اجازت نہیں دی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ کسی کو غیر قانونی منڈی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔