Swat

مینگورہ شہر سبزی منڈی کی منتقلی کا مسئلہ چند اڑھتیوں کی ضد کی وجہ سے برقرار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مینگورہ شہر میں ٹریفک کے ازدحام کو کم کرنے کے لیے سبزی منڈی کو شہر سے باہر اوڈیگرام کے مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں اڑھتیوں نے وہاں منتقل ہوکر اپنا کاروبار شروع کردیا ہے۔ بڑے پیمانے پر بولیاں ہونے لگی ہیں، تاہم اڑھتیوں کے ایک مخصوص گروپ اوڈیگرام جانے سے انکار کرتے ہوئے تختہ بند میں غیر موزوں جگہ پر غیر قانونی سبزی منڈی کا مطالبہ کررہا ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ کئی بار مذاکرات کے باوجود مخصوص گروپ نے بااثر افراد کی اشیر باد سے مینگورہ شہر سے منڈی نکالنے کو ناکام بنانے کے لیے بیروزگاری کا شوشا چھوڑ رکھا ہے اوراوڈیگرام کی منڈی میں منتقلی سے انکاری ہے۔ ایک ساز ش کے تحت وہاں پر کاروباری سرگرمیوں کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔