سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے سوات میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ سوات یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلبہ نے اظہار یکجہتی کے لئے واک کیا۔ سوات میں مختلف سرکاری سکولوں کے بچوں کو اساتذہ نے ریلیوں کے لیے سکولوں سے نکالا۔ ضلعی سیکرٹریٹ میں بھی ملازمین نے کچہری چوک تک ریلی نکالی۔ نجی بنکوں کے عملہ نے آدھا گھنٹا بنکوں کے سامنے کھڑے ہوکر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ کبل چوک میں بھی تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔سیدو شریف میں سکول کے بچوں کے جلوس کے دوران ایک شخص نے موٹر کار سے ہوائی فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔
