سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر تحصیل خوازہ خیلہ میں بھی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج زاہد کر یم خلیل کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سول جج اول محمد وقار، سول جج دوم عمر ان اکبر خان، ڈپٹی پبلک پراسکیوٹر مظفرخان اور وکلا نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹر کٹ سیشن جج زاہد کر یم خلیل نے اسلام میں صفا ئی کی اہمیت کو اجاگر کیا، سٹا ف عدالت اور شرکا کو تاکید کی کہ وہ عدالتوں اور دفاتر وغیر ہ میں صفا ئی کا خصوصی اہتمام کر یں۔
Swat
