Swat

ڈیزل کی قیمت میں کمی،نئے کرایہ نامے جاری

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ نے حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے نئے کرایہ نامے جاری کردیئے ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی مقامی قیمت فی لیٹر 131 روپے ہے، نئے کرایہ نامے میں تعلیمی اداروں کے طلبہ، دینی مدارس کے طلبہ، نابینا، معذور اور بزرگ افراد کے لیے 50 فیصد رعایت برقرار رکھی گئی ہے۔ تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام اور ٹی ایم اوز بس اڈوں میں نئے کرایہ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔