سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی یومِ دفاع اور یومِ یکجہتیِ کشمیر قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مختلف سرکاری ونجی سکولوں کے طلبہ نے ریلیاں نکالیں اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ مختلف علاقوں میں پاک فوج اور پولیس کے افسران شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ بعد میں وہ ان شہدا کے گھروں پر گئے اور شہدا کے بچوں سے ملاقات کی اور ان کو تحائف دئے۔ سب سے بڑی تقریب جہانزیب کالج میں ہوئی جہاں ملی نغموں کا مقابلہ بھی رکھا گیا تھا۔آرمی پبلک سکول کانجو میں بھی یوم پاکستان اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
Swat
