Swat

ترقی کے عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، عزیزاللہ گران

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبر پختونخوا ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ ترقی کے عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ کرپشن سے پاک سوات کا خواب جلد ہی شرمندہئ تعبیر ہو کر رہے گا۔ عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جس کا واضح ثبوت لوگوں کی تحریک انصاف میں دھڑا دھڑ شمولیت اختیار کرنا ہے۔ حلقہئ نیابت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقیاتی انقلاب برپا ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوکارئی میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے متعددافراد نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ایم پی اے عزیز اللہ نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے اور ترقی اور خوشحالی کا یہ عمل جاری رہے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔