Uncategorized @ur

ضروری کام و مرمت،سوات کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پیسکو سوات کے مطابق ضروری کام اور مرمت کی وجہ سے سوات کے مختلف علاقوں میں مختلف دنوں میں بجلی بند رہے گی۔ پریس ریلیز کے مطابق 14,17,19,21,24,26,29 ستمبر کو چارباغ، شین، خوازہ خیلہ، شانگلہ، شور، چپریال، درشخیلہ اور مٹہ میں صبح سات ست دوپہر ایک بجے تک بجلی بند رہے گی۔ 17,19,21,24,26,28 ستمبرکو مرغزار، مینگورہ نمبر 1,2,3,4 گل کدہ، تختہ بند، سنگر، حاجی بابا، برہ بانڈئی، سیدو شریف، سیدو بابا، سینور ہسپتال، مرغزار، کبل 1.2.3.4، گوگدرہ، ملم جبہ اور بریکوٹ میں بھی صبح سات سے دوپہر ایک بجے تک بجلی بند رہے گی۔ 16,18,23,25,30 ستمبر کو بریکوٹ، مانیار، شموزئی، موسیٰ خیل، ایکسپریس شموزئی میں بھی صبح سات سے دوپہر ایک بجے تک بجلی بند رہے گی۔ پیسکو کنسٹرکشن سوات کے ایکسین سلطان رشید نے اپنے صارفین سے ضروری کام کی وجہ سے بجلی بند رہنے پر صارفین سے ایڈوانس میں معذرت کی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔