سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تعلیم کی شوقین 18 سالہ دلہن کو قتل کرنے والا ملزم شوہرپاکستانی نژاد فرانسیسی شہری فرار ہوکر فرانس پہنچ گیا۔ اَنیس نے گذشتہ روز مذید پڑھائی کرنے کی خواہش مند بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جن کی شادی اڑھائی ماہ قبل ہوئی تھی۔مقتولہ کے والد حضرت حسین کے مطابق ملزم اَنیس راتوں رات سوات سے فرار ہوا اور اگلے دن فرانس پہنچ گیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی کبل اکبر شنواری سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے تفصیلات دینے سے انکار کیا اور کہا کہ ملزم کے خلاف کارروائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ مقتولہ کے والد نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
Swat
