سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پشاور میں صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ملاقات کی اور سوات کے بعض علاقائی مسائل پر ان سے تبادلہ خیال کیا جن میں پی کے 6 کے تین یونین کونسلوں کے لیے سوئی گیس کی منظوری، سبزی اورپھلوں کے سیزن میں افغانستان سے سبزی و فروٹ درآمد کرنے پر پابندی، واٹر سپلائی منصوبوں اور حلقہ میں دیگر مسائل بھی زیر بحث آئے۔ وزیراعلیٰ نے پی کے 6 کے تین یونین کونسلوں بریکوٹ، کوٹہ اور شموزئی کے لیے سوئی گیس کی موقع پر منظوری دی۔ ڈاکٹر امجد علی نے سوات میں پھلوں اور سبزیوں کے سیزن کے موقع پر افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر مقامی کاشتکاروں اور زمینداروں کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے احکامات جاری کرتے ہوئے سیزن کے دوران افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگانے کی ہدایت کی۔
Swat
