Swat

سوات، غیر مقامی خواجہ سراؤں کی ضلع سے بے دخلی کی خبر پر وزارتِ انسانی حقوق کا نوٹس

سوات      (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں غیر مقامی خواجہ سراؤں کی ضلع سے بے دخلی کی خبر باخبر سوات ڈاٹ کام میں شائع ہونے پر وزارتِ انسانی حقوق نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسے رپورٹ طلب کرلی۔ گذشتہ روز مینگورہ تھانہ میں ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان کی زیر صدارت ایک جرگہ ہوا تھا جس میں سیاسی نمائندے اور خواجہ سراؤں کی تنظیم کے صدر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جرگہ نے فیصلہ کیا تھا کہ سوات میں مقیم 60 کے قریب غیر مقامی خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی مقامی افراد پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی کہ مقامی لوگ ان خواجہ سراؤں کو اپنی عمارتیں نہیں دیں گے۔ اس جرگہ میں خواجہ سراؤں کا خواتین کے کپڑوں میں بازاروں میں گھومنے پر پابندی کا فیصلہ بھی کیاگیا تھاجس پر وزارتِ انسانی حقوق نے نوٹس لیتے ہوئے تحریری طور پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔