سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ خواتین کو حقوق دینا دینی حکم اور آئین کا حصہ ہے۔ اسلام میں عورت پر تشدد کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ماضی کی نسبت زیادہ لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور عملی طور پر مختلف پیشہ ورانہ شعبوں سے منسلک ہیں۔ وہ غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ آرگنائزیشن کے زیرِاہتمام خواتین پر تشدد کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے سلیم الرحمان کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
Swat
