Swat

سوات میں عطائیوں کے خلاف گھیرا تنگ، کئی کلینک سیل

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)    خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن (کے پی ایچ سی سی) کے سوات میں عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کلین اَپ تیزی سے جاری ہے۔ گذشتہ روز انسپکشن ٹیم نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے عوامی شکایات پرسیدوشریف، مینگورہ اور کبل میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران خیبر ایکسرے، طارق رحیم کلینک، احسان ڈینٹل کلینک، شیر علی ڈینٹل کلینک،انور میڈیکوز وغیرہ کو سیل کر دیا گیا۔مذکورہ بالاتمام نجی صحت مراکز میں نان کوالیفائیڈ افراد کو مریضوں کا علاج معالجہ کرتے ہوئے مریضوں کو انجکشن لگاتے اور تشخیصی ٹسٹ کرتے ہوئے پایا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔