Swat

زرعی تحقیقاتی سنٹر تختہ بند اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا خاتمہ زیادتی ہے، محمد امین

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     امیرجماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ زرعی تحقیقاتی سنٹر تختہ بند اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سیدوشریف کا خاتمہ قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔فیصلہ واپس لیا جائے۔ وزیر اعلیٰ ضلع سوات کو پشاور اور مردان کے بعد آبادی کے تناسب سے بڑے ضلع کو اس کے مطابق ترقی دینے کی بجائے الٹا یہاں پر پہلے سے موجود اداروں کو ختم کرکے عوام دشمن پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈ کواٹر سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ 1960 ء سے قائم زرعی تحقیقاتی سنٹر اور سیدو شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے خاتمہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ضلع سوات میں زرعی یونیورسٹی اور انجینئرنگ یونیورسٹی کی اشد ضرورت ہے۔اسی طرح سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال کے دوسرے فیز پر جلد از جلد کام شروع کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔