Swat

سمبٹ، جائیداد تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان لڑائی،تین افراد زخمی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان لڑائی میں ایک فریق کے تین افراد زخمی ہوگئے۔ لڑائی کے دوران ایک فریق سے 35 سالہ سید غواث، 28 سالہ ظفر علی اور 26 سالہ حیدر علی زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے مٹہ ہسپتال پہنچا دیا۔ ایک شدید زخمی سید غواث کو بعد میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے زخمیوں کی رپورٹ پر سجاد علی اور شرافت علی کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔