سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ”ڈی ایچ اے اورآر ایچ اے“ کے خلاف تمام ہسپتالوں میں ہڑتال کی۔ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں عملہ موجود تھا، اور اس کے علاوہ مکمل ہڑتال تھی۔اس وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کا نہ تو معائنہ ہوسکا اور نہ معمول کے آپریشن ہی ہوسکے۔ ہڑتال کی وجہ سے علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو مایوس ہوکربیماری اور تکلیف کی حالت میں واپس جانا پڑا۔
Swat
