Swat

سوات یونیورسٹی،بدنظمی اور انتشار پھیلانے والے 8 طلبہ خارج،12 معطل

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں بدنظمی اور انتشار پھیلانے کی پاداش میں شریعہ اینڈ لاء کے 8 طلبہ کو خارج اور دیگر 12 طلبہ کو معطل کردیا ہے۔ ایم پی اے فضل حکیم کا بیٹا سلمان معطل اور بھتیجا جنید بھی خارج کردیا گیا ہے۔ سوات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن/ پرووسٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شریعہ اینڈ لا کے 8 طلبہ شہاب، ادریس، اعزاز، تیمور، احتشام، رئیس، جنید اور سلمان خارج کردیے گئے ہیں۔ دیگر 12 طلبہ کو معطل کردیاگیا ہے۔ ان طلبہ نے گذشتہ روز یونیورسٹی میں بد نظمی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔