سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں جانے والے مریضوں کی تعداد315 اور نجی کلینکس اور گھر میں علاج کرنے والے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں مزید19 مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
Swat
