Swat

سیدوشریف اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کی ہڑتال، بیمار خاتون چل بسی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کے سیدوشریف تدریسی اسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی ہڑتال کی وجہ سے بیمارخاتون چل بسی۔ ورثا نے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی بنا پر جاں بحق ہونے کا الزام عائد کردیا۔ سوات کے سیدوشریف اسپتال کے میڈیکل وارڈ میں داخلہ مریضہ 35 سالہ مسماۃ (م) زوجہ خان زادہ سکنہ سیر ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مناسب طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئی۔ خاتون کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی بنا پر مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے خاتون جان سے گئی ہے۔ ادھر سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ نے بتایا کہ اسپتال میں داخل مریضوں کا معمول کے مطابق معائنہ ہوتا رہا ہے اور وارڈز میں ڈاکٹر ز موجود رہتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔