سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈینگی سے متاثرہ مزید پانچ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ سرکاری ہسپتال میں جانے والے ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 349 ہوگئی۔ مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں مزید ایک درجن سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد وہ نجی کلینکس سے اپنا علاج کرا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ترجمان محی الدین کے مطابق سرکاری ہسپتال میں آنے والے 349 میں سے 339 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ دس مریض ڈینگی وارڈ میں اب بھی زیر علاج ہیں۔
Swat
