سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کاروبار خراب ہونے کی وجہ سے چائینہ مارکیٹوں کی دکانوں میں کام کرنے والے سیکڑوں افراد بے روزگار ہوگئے۔ ایک دکان دار الیاس خان کے مطابق چائینہ مارکیٹوں کی ہر دکان میں چار سے پانچ سیلز مین ہوتے تھے۔ کاروبار خراب ہونے کے بعد زیادہ تر دکان داروں نے سیلز مینوں کو فارغ کردیا ہے۔ بعض دکان دار تو اب دکان کا کرایہ اور بجلی کا بل بھی برداشت نہیں کر سکتے، جس کی وجہ سے کچھ دکان داروں نے اپنا کاروبار ختم کردیا اور دیگر دکان دار بھی اس بارے میں سوچ رہے ہیں
