سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ سیلنڈ شور میں راستے کے تنازعہ پر دو افراد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او چپریال حیات خان کے مطابق عمر رحمان اور گل ثواب کے درمیان راستے کے تنازعہ پر تکرار ہوئی، جس کے بعد دونوں نے اسلحہ نکال کر ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عمر رحمان جاں بحق اور گل ثواب زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی گل ثواب کے خلاف مقدمہ درج کرکے ہسپتال میں گرفتار کرلیا جہاں وہ اب زیر علاج ہے۔
Swat
