Swat

آئس نشہ کے خلاف خصوصی کارروائی کی جائے، آر پی او محمد اعجاز خان

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(آر پی او) ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن ہے۔ پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اپنے دفتر میں شانگلہ، سوات، بونیر، دیر لوئر، دیر اپر اور چترال کے ضلعی پولیس سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ تمام اضلاع میں پولیس کی گشت میں اضافہ کریں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ باقی منشیات کے ساتھ آئس نامی نشہ کے خلاف خصوصی کا رروائی کریں، تاکہ نئی نسل اس لعنت سے محفوظ رہ سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔