سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں موسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی مچھر کے وار تھم نہ سکے۔ مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر418 تک پہنچ گئی۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دورا ن اسپتال میں مزید5 مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی وائر س کاشکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک سیدوشریف اسپتال میں 418 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں 124 خواتین اور11 بچے بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ مریضوں کو ملوک آباد، رنگ محلہ،قمبراورگنبد میرہ سے لایا گیا ہے۔ اب تک 403 مریضوں کو علاج کے بعد رخصت کردیا گیا ہے۔ 15 مریض تاحال اسپتال کی انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں زیرِ علاج ہیں۔
Swat
