سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) شعبہ سائیکالوجیکل سٹڈیز یونیورسٹی آف سوات کے زیر انتظام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی نسبت سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس سال ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کا عنوان خود کشیوں کی روک تھام تھا۔ واک میں سائیکالوجیکل سٹڈیز کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے مین کیمپس سے کانفرنس ہال تک واک کی۔ واک کے دوران بینرز اور پلے کارڈز پر ذہنی صحت کے حوالے سے مفید اقوال لکھے گئے تھے۔ واک کے اختتام پرایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے شرکا نے ذہنی مسائل، خودکشیوں کی وجوہات اور سدباب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس ضمن میں شعبہ سائیکالوجی کے انچارج فہیم الدین نے ذہنی صحت کے حوالے سے اپنے ڈیپارٹمنٹ اور فیکلٹی کے مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ پروگرام کے اختتام پر رجسٹرار محبوب الرحمان نے واک اور سیمینار کے آرگنائزرز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ مثبت سوچ، یقین محکم اور اسلامی عقائد ہمیں ذہنی مسائل سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
Swat
